شفا کے چشمے

54/174

عمر رسیدہ (بوڑھے) لوگ

بوڑھوں کو بھی خاندان کی مددکار ہے۔ اگر ان کا اپنا گھر نہیں ہے تو مسیح میں سب بہن بھائی ملکر اُن کے گھر کا ازالہ کریں۔ SKC 139.2

وہ جن کے سر سفید اور چلنے پھرنے سے عاری ہو رہے ہیں ان پر ظاہر کریں کہ آپ مرنے تک ہماری صحبت میں رہیں گے۔ جن سے وہ واقف ہیں اور جن کو وہ عزیز رکھتے ہیں ان کے ساتھ ملکر ان کو عبادت کرنے دیں۔ خلوص نیتی اور محبت سے ان کی خدمت کریں۔ SKC 139.3

جب بھی ممکن ہو ہر خاندان کے ممبران اپنے رشتے دار بزرگوں کی خدمت کریں۔ اور جب وہ نہ کرسکیں تو یہ کام کلیسیا کا ہے۔ اسے اپنا فرض اور حق جان کر نبھایا جائے۔ جتنوں میں خُداوند کا روح بستا ہے وہ کمزوروں اور عمر رسیدہ لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ SKC 139.4

ہمارے گھروں میں اس طرح کے کسی بے بس شخص کی موجودگی ہمیں قیمتی موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم مسیح کے ساتھ تعاون کر کے اس کے رحم کی خدمت میں شریک ہو کر اپنے چال چلن کی خوبیوں کو اس کی سیرت کی طرح ترقی دے سکیں۔ جوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں کی صحبت میں بڑی برکات ہیں۔ نوجوان بزرگوں دلوں میں تازگی اور تابناکی لا سکتے ہیں۔ نوجوان بزرگوں کو اُن کی کمزوری میں سنبھالا دے سکتے ہیں۔ جب کہ نوجوان بزرگوں سے حکمت اور فہم کے تجربات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ بے لوث خدمت کا درس سیکھ سکتے ہیں۔ جس شخص کو ہماری محبت، قربانی اور ہمدردی کی ضرورت ہو، اگر وہ ہمارے گھر میں موجود ہے تو یہ بیش قیمت برکات کا باعث ہے۔ اس سے گھریلو زندگی شیریں اور خوبصورت ہو جائے گی۔ اور مسیح کا فضل جوانوں اور بزرگوں دونوں میں ہو گا جو ایک لازوال آسمانی خزانہ ہے۔ SKC 139.5