چرچ کے لئے مشورے

75/152

تمباکو نوشی عورتوں اور بچوں کے لیے مضر ہے

جس ہوا میں تمباکو پائپ، سگار، حقّہ ، سگریٹ، بیڑی کا دھواں ہو یا تمباکو نوشوں کے سانس کی زہریلی ہوا ملی ہو اس میں عورتوں اور بچوں کو سانس نہیں لینا چاہیے کیونکہ ایسی کثیف ہوا میں رہنے والے اکثر بیمار رہتے ہیں۔ (۳ ٹی ۳۸۸، ۳۸۹) CChU 146.1

اگر تمباکو کا دھواں جو پھیپھڑوں اور جلد کے مسام سے خارج ہوتا ہے، بچّے کے پیٹ میں چلا جائے تو اس سے بچّہ زہر سے بھر جاتا ہے۔ بعض بچّوں پر اس کا اثر دیر سے ہوتا ہے اور دل و دماغ ، جگر اور پھیپھڑے متاثر ہو کر بیکار ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ مر جاتے ہیں اور بعض بچوں پر اس کا اثر فوری پڑتا ہے اور تشنج، مدہوشی، فالج اور موت واقع ہو جاتی ہے۔ تمباکو کے غلام کے پھیپھڑوں سے خارج شدہ دھواں آس پاس کی ہوا کو مسموم کر دیتا ہے (۵ ٹی ۴۴۰) CChU 146.2

زمانہ ماضی کی نسل انسانی کی پُشتوں کی مُضرِ صحت عادات کا اثر آج کے بچّوں اور نوجوانوں پر پڑ رہا ہے۔ دماغی نا اہلیت، جسمانی کمزوری، مسخ اعصا بی نظا م اور غیر طبعی رحجا نا ت بچوں پر منتقل ہو رہے ہیں یہی عادات بچوں میں جاری ہیں۔ بلکہ وہ بڑھ رہی ہیں اور بُرے نتائج رواں دواں ہیں۔ (ایم ایچ ۲۲۸) CChU 146.3