شفا کے چشمے

51/174

سولہواں باب - بے کس غریب

جب غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سب کچھ ہو چکا اور یہ بھی کہ کس طرح وہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں۔ پھر بھی کچھ رہ جاتے ہیں جن کو ہماری ہمدردی اور مدد کی ضرورت رہتی ہے۔ مثلاً بیوائیں، یتیم، بے یارومددگار، عمر رسیدہ لوگ اور بیمار جن کو ہماری مدد اور ہمدردی دونوں کی ضرورت ہے۔ ان کی طرف سے کبھی بھی غفلت نہ برتنی چاہیے۔ خُداوند کی طرف سے جن جن کو اس نے مختار بنایا ہے ان کا فرض ہے کہ ان سے محبت اور رحم سے پیش آئیں۔ SKC 137.1