شفا کے چشمے

25/174

دسواں باب - طبیب بجیثیت معلم

ایک سچا اور مخلص طبیب معلم بھی ہے ۔ وہ نہ صرف ان مریضوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جو اس کے زیر علاج ہیں بلکہ وہ ان کی بھی فکر کرتا ہے جن کے درمیان وہ رہائش پزیر ہے۔ وہ جسمانی اور اخلاقی دونوں طرح کی صحت کا سربراہ ہے۔ اس کی صرف یہی ذمہ داری نہیں کہ بیمار کے علاج کے لیے صحیح طریقہ کار بتائے بلکہ یہ بھی اس کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ صحیح عادات اپنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرے اور صحیح اصولوں کی تعلیم کا پرچار کرے۔ SKC 75.1