شفا کے چشمے

109/174

خوبصورت ماحول

خُدا خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ اُس نے زمین و آسمان کو خوبصورتی سے ملبس کیا ہے نیز وہ اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی چیزوں کے درمیان اپنے بچوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ اُس کی خواہش ہے کہ ہم اپنے گھروں کو فطرتی خوبصورتی سے ڈھانک لیں۔ SKC 261.4

گاؤں میں رہنے والے تقریباً تمام باشندے خواہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہوں اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا گھاس کا قطعہ، سایہ دار درخت اور پھولدار جھاڑیاں اُگا سکتے ہیں۔ پھر اُنہیں مصنوعی آرائش و زیبائش سے کہیں بڑھ کر ان قدرتی چیزوں سے اپنے گھر کو سنوارنے کا شرف حاصل ہو گا جس سے گھرانے کی خوشی دوبالا ہو گی۔ یہ تمام چیزیں گھر میں نرمی، مہربانی اور شائستہ اثرورسوخ لائیں گی۔ فطرت کی محبت کو مضبوط کریں گی اور خاندان کے ممبران کو ایک دوسرے کے اور خُدا کے قریب لائیں گی۔ SKC 261.5