چرچ کے لئے مشورے

77/152

ڈرگ (منشیات) کا اِستعمال

بے شمار بیماریوں بلکہ شدید برائیوں کی داغ بیل ڈالنے والا عمل زہریلے ڈرگ (غلط ادویات) کا بڑی بے رحمی سے استعمال ہے۔ بیماری میں مبتلا ہو کر بیشتر اشخاص اپنی مرض کا سبب معلوم کرنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتے۔ ان کو صرف یہی فکر دامن گیر ہوتی ہے کہ دکھ درد اور ناساز گاڑی سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ CChU 147.2

زہریلے ڈرگ (دوا) استعمال کر کے بتہرے دائم المرض بن جاتے ہیں اور کئی زندگیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ جن کو قدرتی طریقۂ استعمال سے بچایا جا سکتا تھا۔ بتہری ایسی مفروضہ ادویات میں زہر پائے جاتے ہیں جو عادات اور خواہشات کو پیدا کر کے روح اور بدن دونوں کو تباہ و برباد کر دیتی ہیں۔ بتہرے عام چٹکلے جن کو مستند ادویات کا نام دیا جاتا ہے۔ بلکہ ڈاکٹر بھی بعض ایسے ڈرگ (ادویات) دیتے ہیں جن سے شراب نوشی، افیون خوری اور اسی طرح کی بُری عادات پڑ جاتی ہیں جو معاشرہ میں بھیانک لعنت سے کِسی طرح بھی کم نہیں۔ (ایم ایچ ۱۲۶، ۱۲۷) CChU 147.3

سڈرگ (ادویات) جیسا کہ اکثر استعمال کی جاتی ہیں۔ ایک لعنت کا سبب ہیں۔ آپ ڈرگ سے باز نہ رہنے کی ہدایت کریں ان کا بہت ہی کم استعمال کریں اور زیادہ صحت مند چیزوں پر انحصار کریں۔ تب فطرت یعنی صاف ہوا، صاف پانی ، موزوں ورزش مناسب نیند اور صاف ضمیر خدا کے اطباء کو قبول کرے گی۔ چائے کافی اور گوشت کھانے پہ اصرار کرنے والے لوگ ڈرگ کے استعمال کی ضرورت محسوس کریں گے لیکن اگر صحت کے قوانین کو اپنائیں تو بیشتر احباب دوا کی ایک گولی کھائے بغیر ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔ ڈرگ کو شاذو نادر استعمال کیا جائے۔ (سی ایچ ۲۶۱) CChU 147.4