چرچ کے لئے مشورے
چرچ کے لئے مشورے
دیباچہ
جوُں جوُں سیونتھ ڈے ایڈونٹیسٹ کلیسیاء دنیا کے طول و عرض میں پھیلتی چلی گئی، مختلف زبانیں بولنے اور پڑھنے والے کلیسیائی شرکاء نے اپنی راہنمائی کیلئے ” ٹیسٹی مونیز فار دی چرچ“ کیلئے دلی خواہش کا اظہار کیاجن کی متعدد جلدوں یا مختلف حصوں کیلئے دنیا بھر میں ہماری کلیسیا کو برکت اور روحانی فائدہ حاصل ہواہے۔ یہ ممکن نہیں کہ ٹیسٹی مونیز فار دی چرچ کی نو جلدوں اور نبوّت کی روح کی دیگر تما م کتابوں کو مکمل طور پر سب زبانوں میں شائع کیا جا سکے ۔ تاہم متذکرہ بالا کتب میں سے چیدہ چیدہ ہدایات اخذ کی گئی ہیں جو کلیسیا کیلئے روحانی برکت اور عملی مدد کا باعث ہوں گی۔ CChU ا.1
ایلن جی ہوائٹ کے ٹرسٹیز بورڈ جو سیونتھ ڈے ایڈونٹیسٹ کلیسیاء کےدنیا بھر کے مرکزی دفتر واقع واشنگٹن ڈی سی میں مقیم ہے اور مس ہوائٹ صاحبہ کی تصانیف کا نگران ہے، نے کتاب بنام ہدایات برائے کلیسیا ء کو منتخب کر کے چھیاسٹھ ابواب میں جمع کیا ہے۔ CChU ا.1
ایلن جی ہوائٹ صاحبہ کی متعدد تصانیف میں سے ان جامع مضامین کا انتخاب ، ترتیب ، ترجمہ اور ان کی واحد جلد میں طباعت ایک نہایت ہی محنت طلب کام تھا ۔ جگہ کی قلت کے باعث صرف اہم مضامیں کی زیادہ ضروری ہدایات ہی کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے، تو بھی یہ کتاب مضامیں کا وسیع سلسلہ پیش کرتی ہے۔ بعض جگہ مختلف اقتباسات سے منتخب شدہ مضامین کا اختصار چند جملوں ہی میں پیش کیا گیا ہے۔ ہر اقتباس کے خاتمہ پر ان کتب کے حوالات مختصر حروف میں درج کئے گئے ہیں جن میں سے اقتباسات لئے گئے ۔ اختصاری حروف سے کتاب کا پورا نام جاننے کیلئے آپ اس فہرست سے استفادہ کر سکتے ہیں جو کتاب کے آخر پر دی گئی ہے۔ CChU ا.1
اس کتاب کی تمہید کو الہامی قلم سے لکھا گیا متن تصور نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ایلن جی ہوائٹ کی لکھائی باب نمبر ایک سے شروع ہوتی ہے۔ CChU ب.1
ہم اس کتاب کو دلی اطمینان اور انتہائی مسّرت کے ساتھ ان قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصہ سے اس کی اشاعت کا انتظار کیا ہے۔ ہماری مخلص دعا ہے کہ ہر پڑھنے والے کے ایمان کو خداوند یسوعؔ مسیح کی دوسری آمد کے پیغام کیلئے ان قیمتی اور انمول ہدایات سے جو ان صفحات میں مذکور ہیں ، پختگی حاصل ہو۔ اس کے مسیحی تجربہ میں وسعت اور گہرائی پیدا ہو اور اس کے دل میں یسوعؔ مسیح کے ظہورکے روزِ عظیم پر فتح حاصل کرنے کی امید یقینی ہو۔ CChU ب.1
منجانب
دی ٹرسٹیز آف دی ہیلن.جی.ہوایئٹ پبلی کیشنر،