چرچ کے لئے مشورے
رفاقت اور صحیح عادات
ایسے نوجوان جن کو کسی دوسرے معاشرہ میں کھدیڑدیا جاتا ہے اور وہ اپنی رفاقت کو برکت یا لعنت کا باعث بنا سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سرفراز کریں۔ برکت اور طاقت بخشیں اور کردار، مزاج اور علم میں اضافہ کا سبب ہوں یا غافل اور بیوفا بن کر صرف بد اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔ CChU 231.1
خداوند مسیح اس پر بھروسہ رکھنے والوں کی مدد کرے گا۔ یسوعؔ مسیح سے تعلق رکھنے والوں کی خوشی دائمی ہے وہ اپنے نجات دہندہ کی تقلید کرتے ہیں۔ اس کی خاطر وہ اپنی محبّت اور بے ہودہ جذبات کو قربان کر دیتے ہیں۔ ایسوں کی اُمیدوں کی بنیاد خداوند یسوعؔ مسیح ہے اور دنیا کی طغیانیاں ان کو اس یقینی بنیاد سے بہا لے جانے میں بے بس ہیں۔ CChU 231.2
عزیز نوجوانو! اب اس بات کا انحصار آپ پر ہے کہ آیا آپ قابلِ اعتماد دیانت دار اور اعلیٰ کارکن بنیں گے؟ آپ کو تیار ہونا چاہیے کہ آپ ہر حالت میں حق کی خاطر اُٹھ کھڑے ہوں۔ ہم اپنی غلط عادات کو آسمان میں نہیں لے جا سکتے اور اگر ان غلط عادات پر اس دنیا میں غلبہ پانے میں ناکامل ہو جائیں تو یہ ہمیں راستبازوں کے ملک سے باہر رکھیں گی۔ بُری عادات اپنے سے مقابلہ کی وجہ سے شدت اختیار کر لیتی ہیں۔ لیکن قوّت اور استقلال سے جنگ و جدل جاری رکھنے سے ان پر غلبہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ہمیں با اخلاق اور دین پسند اشخاص سے رفاقت رکھنا چاہیے تا کہ ہماری عادات اچھی اور نیک ہوں۔ (۴ٹی ۴۵۵) CChU 231.3
اگر نوجوانوں کو پاک، اندیش مند، اور ہر دل عزیز اشخاص سے رفاقت رکھنے کے لیے قائل کیا جائے تو اس کا نتیجہ حوصلہ افزا ہو گا۔ خدا ترس ساتھی کے انتخاب سے سچائی، فرض شناسی اور پاکیزگی کی جانب توجہ مبذول ہو گی۔ ایک حقیقی مسیحی شخص نیک زندگی کے لیے ایک قوّت ہے لیکن اس کے برعکس مشکوک چال چلن، بے اصول اور بد عمل افراد کے ساتھ رفاقت رکھنے والے بہت جلد انہی کی راہوں پر گامزن ہوں گے۔ فطری دل کے رجحان جانب تنزل ہیں بے دین کے ساتھ رفاقت رکھنے والا بہت جلد بے دین ہو جائے گا۔ اور بد کے ساتھ رفاقت رکھنے والا بہ جلد بد ہو جائے گا۔ شریروں کی راہ پر چلنا، خطا کاروں کی راہ میں کھڑے ہونے اور ٹھٹھا بازوں کی مجلس میں بیٹھنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ نیک چلن کی تعمیر و ساخت کرنے والوں کو سنجیدہ اور صحیح سوچ رکھنے والوں اور مذہبی شوق رکھنے والوں کے ساتھ رفاقت رکھنا چاہیے جو اخراجات کا اندازہ کر کے ابدیت کے لیے تعمیر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ عمارت میں اچھا سامان لگائیں۔ اگر وہ گلی سڑی لکڑی کو پسند کریں اور کردار کے نقائص سے مطمئن ہوں تو عمارت ضرور گِر جائے گی۔ پس سب خیال کریں کہ وہ کس طرح تعمیر کرتے ہیں۔ آزمائش کا طوفان عمارت سے ٹکرائے گا اور اگر وہ مضبوط اور اچھی طرح سے نہیں تعمیر کی گئی تو وہ قائم نہ رہے گی۔ CChU 231.4
نیک نام سونا سے قیمتی ہے۔ نوجوانوں میں بد اخلاق اور گھٹیا قسم کے لوگوں سے رفاقت کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ایک نوجوان شخص ادنیٰ خیالات اور گندے چلن و کردار کے لوگوں کی رفاقت سے کیا خوشی حاصل کر سکتا ہے؟ بعض لوگ ذائقہ اور اشتہا میں ذلیل اور عادات میں بگڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اِس قسم کے ساتھیوں کے انتخاب سے ان کا رنگ چڑھ جاتا ہے اور وہ انہی کے رنگ میں رنگے جاتے ہیں۔ (۴ٹی ۵۸۵، ۵۸۸) CChU 232.1
ممکن ہے کہ آپ کو عیش پرستی اور ذلت آمیز قدم اٹھانے میں شروع میں کوئی خطرہ نظر نہ آئے اور سوچیں کہ جب میں چاہوں گا تو آسانی سے ایسے کاموں کو چھوڑ دوں گا۔ لیکن یہ غلطی ہے۔ بُرے ساتھیوں کی دوستی میں بہترے قدم بقدم صحیح راہ سے بھٹک کر نافرمانی اور آوارگی کی راہ پر چلے گئے ہیں۔ حالانکہ وہ سوچتے تھے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ (سی ٹی ۲۲۴) CChU 232.2
یہ خیال دل میں نہ لائیں کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم ہر اس چیز کو جو ہماری خوشی کو قائم رکھتی ہے ترک کر دیں لیکن وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں جو نہ اچھی ہیں اور نہ ان سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔ (اے ۔ ایچ ۵۰۲) CChU 232.3