تقرّبِ خُدا

1/14

تقرّبِ خُدا

دیباچہ

اس کتاب کا نام اس مقصد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مسیح کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے۔ جو صرف روح کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔ اور شکی اور پس و پیش کرنے والے لوگوں کے قدموں کو امن کے راستہ کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔ یہ راستبازی کی تلاش کرنے والوں کو رفتہ رفتہ مسیحی زندکی کے راستہ سے برکت کی اُس تکمیل تک پہونچاتی ہے جو اپنے آپ کو پُورے طور سے خُدا کے حوالہ کرنے اُور گُنہگاروں کے دوست کے نجات دِلانے والے فضل اَور عاطفت میں پائی جاتی ہے۔ جو سبق اِن صفحات میں پایا جاتا ہے۔ اُس نے بہت سی پریشان رُحوں کو اطمینان اَور اُمید پہونچائی ہے۔ اَور خُداوند کے بہت سے مومنین کو اپنے خُدائی راہب کے قدم بقدم خوشی اور اُمید کے ساتھ چلنے کی قابلیت بخشی ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ یہ پیغام اَور بہت سے دُوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچائیگا۔ جو اُس کی مدد کے محتاج ہیں۔ TK 4.1

یہی حالت یعقوب کی بھی تھی جبکہ وہ اُس خوف سے پریشان ہو کر کہ گناہ نے اُس کو خدا سے جدا کردیا ہے۔ گہری نیند سوگیا۔ اَور خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ ایک سیڑھی زمین پر کھڑی ہے۔ جِس کا سِرا آسمان تک پہنچا ہُوا ہے۔ آسمان اَور زمین کا تعلق اُس پر اس طرح ظاہر ہُوا۔ اَور تسلی اَور اُمید کے الفاظ اُس نے جو خیالی زینہ کے اُوپر کھڑا تھا۔ گُمراہ سے کہے۔ خُدا کرے۔ یہ آسمانی رویا اُن سب کو بھی پھر دکھائی جائے۔ جو زندگی کے اِس طرزَعمل کا یہ بیان پڑھیں۔
ناشران
TK 4.2